جدہ ( نمائندہ خصوصی سے) اردو نیوز کی ۲۰ویں سالگرہ کے موقعہ پر پاکستان
بزنس کمیونٹی کے زیر اہتمام ایک تاریخ ساز تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب
میں ۲۰۰ کے لگ بھگ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سعودی
،پاکستانی اور دوسرے ممالک کے چیدہ چیدہ افراد نے شرکت کی ،،
تقریب کا انعقاد لاثانی سپنزر بینقویٹ ہال میں کیا گیا ،تقریب کے مہمان
خصوصی جناب آفتاب کھوکھر تھے جو کہ جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل ہیں
،،اور اردو نیوز کے ایڈیٹر انچیف جناب طارق مصخاص مہمان تکریم خاص تھے ،،
یاد رہے کہ پاکستان بزنس کمیونٹی کا قیام ۱۹۹۶ میں عمل میں لایا گیا جو کہ
اس وقت سے لیکر آج تک پاکستانی بزنس کمیونٹی کی خدمت اپنے انتہائی قابل
چئیرمین مسعود پوری اور صدر ابو بکر میمن کے زیر اہتمام بجا لارہی ہے۔
تقریب کے آغاز میں میزبان اشفاق بدایونی نے اپنی مخصوص عمدہ انداز میں
مہمانوں کو خوش آمدید کہا ،،انجینئر قاری محمد آصف سے سورۃ رحمن کی تلاوت
سے حاضرین کو متاثر کیا۔
تقریب کے باقاعدہ آغاز پر چئیرمین مسعود پوری نے حاضرین کو بزنس کمیونٹی سے
متعارف کرایا اور ڈیلی اردو نیوز کی ٹیم کو مبارک باد دی ،،اور اسے خراج
تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری روزانہ زندگیاں اردو نیوز کے بغیر
ادھوری ہیں ۔
اردو اکیڈمی انٹرنیشنل کے چئیرمین جناب روحیل خان نے تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے اردو نیوز کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اردو دنیا کی
چوتھی بڑی زبان ہے اور دنیا میں ۶۰۰ملین کے قریب لوگ اردو بولتے ہیں
،،اسلامی تعلیمات اور مواد کے حوالے سے بھی اردو ،عربی کے بعد دوسری سب سے
بڑی زبان ہے ،،اس لحاظ سے اردو کی خدمت دراصل اسلام کی خدمت ہے ۔
انہوں نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ اردو اکیڈمی انٹرنیشنل فروغ اردو کے لیے
کوشاں ہے اور نئے ٹیلں ٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے ،انہوں
نے اردو
ناول کے نوجوان لکھاریوں کو دعوت دی کے وہ اردو اکیڈمی سے رابطہ
کریں تو انکی ہر ممکن مدد کی جائے گی ،،
۲۵ سال سے سعودی عرب میں مقیم روحیل خان نے مزید کہا کہ بے شک اردو نیوز سعودی عرب کے دس بڑے اخبارات میں شمار ہوتا ہے۔
انہوں نے ۳ سال پہلے بند کیے جانے والے ہفتہ وار اردو میگزین کے بھی دوبارہ اجرا پر زور دیا ۔
اردو اکیڈمی انٹرنیشنل کے چئیرمین روحیل خان نے اردو نیوز کے ایڈیٹر انچیف
جناب طارق مشخاص کو فروغ اردو کے لیے انکی خدمات کے اعتراف میں مومینٹو
پیش کیا ۔
مومینٹو وصول کرتے ہوئے معزز مہمان نے اردو زندہ باد کا نعرہ بلند کیا
،نامور دانشور اطہر عباس صدر عالمی اردو مرکز جدہ اورزمرد سیفی نے اردو
نیوز کو منظوم خراج تحسین پیش کیا ۔
میمن سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل طیب موسانی نے اردو نیوز کی خدمات
کوسراہا،انکی اردو نیوز کے آن لائن ورڑن کے اجرا کی تجویز کو وسیع پیمانے
پر پذیرائی ملی،،،
ایڈیٹر انچیف اردو نیوز نے اس وقت سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا جب انہوں نے
حاضرین سے اردو میں خطاب کیا ،،انہوں نے کمیونٹی کی مسلسل سپورٹ پر شکریہ
ادا کیا ،،
جناب طارق نے اردو نیوز کے لیے اپنی مسلسل سپورٹ کا اعادہ کیا اور اس یقین
کا اظہار کیا کہ اردو نیوز ترقی کے مدارج طے کرتا رہے گا ،،،انہوں نے ان
سنہرے الفاظ کے ساتھ کہ اردو نیوز آپ کا اپنا اخبار ہے حاضرین کے دل جیت
لیے ،،
مہمان خصوصی جناب آفتاب کھوکھر نے اپنے خطاب میں اردو نیوز کی خدمات کو
سراہا اور کہا کہ واحد اردو اخبار ہونے کے ناطے ۲۳ لاکھ پاکستانیوں کے لیے
یہ اطلاعات کا سب سے بہترین ذریعہ ہے ،،انہوں نے کہا کہ قومی زبان ہونے کے
ناطے اردو رابطے کی واحد زبان ہے جو مختلف اکائیوں کو آپس میں ملانے میں
اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
تقریب کے آخر میں ۲۰ کلو کا کیک کاٹا گیا اور جناب ابوبکر میمن نے حاضرین محفل کو مغلیہ ڈنراور کشمیری چائے کی دعوت دی ،،